سی پی ایل، نیوس پیٹریاٹس نے سینٹ لوشیا ذوکس کو 26 رنز سے ہرا دیا

سی پی ایل، نیوس پیٹریاٹس نے سینٹ لوشیا ذوکس کو 26 رنز سے ہرا دیا

سینٹ کٹس (اے پی پی) کیربیئن پریمیئر لیگ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے سینٹ لوشیا ذوکس کو 26 رنز سے ہرا دیا۔ سینٹ ذوکس کی ٹیم 171 رنزکا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ شین ڈوروچ کو شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وارنر پارک میں کھیلے گئے لیگ کے 19 ویں میچ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔ شین ڈوروچ نے دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے۔

مارٹن گپٹل 35 اور ڈیون تھامس 25 اور ریمون ریفر 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ شاہد آفریدی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ نیتھن میک کلم نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ سینٹ لوشیا ذوکس کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔ اینڈرے فلیچر نے 59 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ کارلوس براتھویٹ نے 3 اور شاہد آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی