عمارتوں پر قبضوں سے کسی کھیل پر قبضہ نہیں کیا جا سکتا: فیصل صالح حیات

عمارتوں پر قبضوں سے کسی کھیل پر قبضہ نہیں کیا جا سکتا: فیصل صالح حیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر مخدوم فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ عمارتوں پر قبضوں سے کسی کھیل پر قبضہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا اور اے ایف سی کے ساتھ الحاق رکھتے ہیں جنہوں نے حال ہی میں فٹبال فیڈریشن کے ہونے والے انتخابات کو جائز قرار دیتے ہوئے مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چنڈہ غنڈہ عناصر نے اسلحے کے زور پر لاہور میں واقعہ فیفا فٹبال ہا ل پر قبضہ کیا ہے جس سے فٹبال کے کھیل کو بری طرح نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ اور ہاکی کے بعد فٹبال پر بھی حکومتی تسلط جمانے کی کوشش کی گئی ہے۔ حکومت اگر ہاکی کو سپورٹ کرتی تو شاید قومی کھیل کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ پاکستان فٹبال جو تیزی سے ترقی کر رہا تھا اس کو پہنچنے والے نقصان کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ فٹبال ہا ل پر قابضین نے کروڑوں روپے مالیت کا کھیلوں کا سامان گوداموں سے نکال کر اپنے گھروں میں شفٹ کر لیا ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں کہ یہ تمام سامان کھلاڑیوں اور نوجوانوں کیلئے تھا