فتح کے قریب پہنچ کر شکست پر بہت مایوسی ہوئی،زمبابوین کپتان

فتح کے قریب پہنچ کر شکست پر بہت مایوسی ہوئی،زمبابوین کپتان

ہرارے( نیٹ نیوز) زمبابوین کرکٹ ٹیم کے کپتان ایلٹن چیگمبرا نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں فتح کے قریب پہنچ کر شکست پر بہت مایوسی ہوئی، دوسرا ون ڈے جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔ بھارت نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے زیر کیا تھا۔ اپنے ایک بیان میں زمبابوین کپتان نے کہا کہ انفرادی طور پر مجھے اپنی کارکردگی پر خوشی ہوئی لیکن جیت کے قریب پہنچ کر ہارنے پر بے حد دکھ ہے، بھارتی باؤلرز نے عمدہ لائن و لینتھ سے باؤلنگ کی جس کی وجہ سے ہم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلا میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے تاہم مقصد کے حصول کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...