جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش آج دوسرے ون ڈے میں آمنے سامنے

جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش آج دوسرے ون ڈے میں آمنے سامنے

ڈھاکہ( نیٹ نیوز)بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ پروٹیز ٹیم نے ٹور ٹی 20 میچ،دو ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز اور پہلے ایک روزہ میچ میں جیت حاصل کی تھی۔

۔ساوتھ آفریقہ نے پہلے ایک روزہ میچ میں میز بان کو 8وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ دوسرے ایک روزہ میچ میں بنگال ٹائیگرز کو ون ڈے سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے۔ بنگلہ دیش نے پاکستان اور بھارت کے خلاف سیریز جیت کر پروٹیز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجائی تھی لیکن پروٹیز نے آتے ہی ٹور میچ اور ٹی ٹونٹی سیریز اور پہلا ایک روزہ میچ جیت کر اس کی خوش فہمی دور کر دی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 15 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی