ومبلڈن اوپن ، راجر فیڈر راور نووک جو کووچ آج ٹائٹل کی جنگ لڑیں گے

ومبلڈن اوپن ، راجر فیڈر راور نووک جو کووچ آج ٹائٹل کی جنگ لڑیں گے

 لندن( نیٹ نیوز)بر طانیہ کے دارلحکومت لند ن میں جاری ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر برطانیہ کے اینڈی مرے کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئے۔مینز سنگل کا فائنل آج سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اورسربیا کے نوواک جوکووچ میں ہو گا۔تفصیلات کے مطا بقلندن میں کھیلے گئے مینز سنگلز سیمی فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے اینڈی مرے کو آؤٹ کلاس کردیا۔برطانیہ کے اینڈی مرے راجر فیڈرر کے کیخلاف ایک سیٹ بھی نہ جیت سکے۔ فیڈرر نے 7-5،7-5، اور 6-4 سے کامیابی سمیٹ کرفائنل میں جگہ بنائی۔دوسری جانب سربیا کے نوواک جوکووچ کا مقابلہ فرانس کے رچرڈ گیسکے سے ہوا۔ نوواک جوکووچ نے حریف پلیئر کیخلاف جارحانہ کھیل پیش کیا۔سربین ٹینس اسٹار نے باآسانی اسٹریٹ سیٹ میں 7-6، 6-4 اور 6-4 سے فتح حاصل کی۔فائنل میں راجر فیڈرر اور نوواک جوکووچ مد مقابل آئیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی