شاہ دی کھوئی میں سپورٹس کمپلیکس کا قیام عمل میں لائینگے ،چوہدری اسد افتخار

شاہ دی کھوئی میں سپورٹس کمپلیکس کا قیام عمل میں لائینگے ،چوہدری اسد افتخار

لاہور( سپورٹس رپورٹر)کھیل معاشر ہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اس کے بغیر کوئی بھی قوم حقیقی معنوں میں ترقی نہیں کرسکتی ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن ضلع لاہور کے رہنماء چوہدری اسد افتخارنے شاہ دی کھوئی دھنہ سنگھ والا جوہر ٹاؤن میں سپورٹس سے وابستہ شخصیات اور کھلاڑیوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ علاقہ میں کھیلوں کو ترقی دینے کے لئے خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی کاوشیں قابل تعریف ہیں اور جس طرح صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود اور ڈی جی سپورٹس عثمان انور کام کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہے اور اس سے بہت فائدہ حاصل ہورہا ہے اور نوجوان کھلاڑی مستفید ہور ہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شاہ دی کھوئی کو کھیلوں کے لئے مثالی علاقہ بنایا جائے گا میری خواہش ہے کہ یہاں پر سپورٹس کمپلیکس کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ اس کمپلکیس میں بیک وقت کئی کھیلوں سے وابستہ کھلاڑی اپنے اپنے کھیل میں مہارت حاصل کریں اور آگے بڑھیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی