پی سی بی نے 31کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کیلئے حتمی فہرست تیار کر لی

پی سی بی نے 31کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کیلئے حتمی فہرست تیار کر لی

لاہور(آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے 31کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کیلئے حتمی فہرست تیار کر لی ہے،عمرگل، عبدالرحمان، ناصر جمشید، رضا حسن اور شرجیل خان کے نام کنٹریکٹ لسٹ سے خارج کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 31کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کیلئے حتمی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔عمرگل، عبدالرحمان، ناصر جمشید، رضا حسن اور شرجیل خان کے نام کنٹریکٹ لسٹ سے خارج کر دیے گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے جولائی دوہزار پندرہ سے جون دوہزار سولہ تک اکتیس قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی سی سے اے کیٹگری میں پروموٹ ہوگئے ہیں۔ فاسٹ باوَلر وہاب ریاض سی سے بی جبکہ فاسٹ باوَلر جنید خان ناقص کارکردگی اور آف سپنر سعید اجمل تنزلی کے بعد اے کیٹگری سے بی میں چلے گئے ہیں۔ ایک سالہ کنٹریکٹ کی اے کیٹگری میں مصباح الحق، یونس خان، محمد حفیظ، شاہد آفریدی ، اظہرعلی شامل ہیں جبکہ بی کیٹگری میں وہاب ریاض، سعید اجمل، جنید خان، احمد شہزاد اور سرفراز احمدکے نام شامل کیے گئے ہیں۔ اسی طرح سی کیٹگری میں اسد شفیق، حارث سہیل، عمراکمل، صہیب مقصود، فواد عالم، راحت علی، سہیل خان، محمد عرفان، یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر شامل ہیں۔ جبکہ ڈی کیٹگری میں عمرامین، بلاول بھٹی، انور علی، احسان عادل، شان مسعود، عدنان اکمل، عمران خان، محمد رضوان، سعد نسیم ، سمیع اسلم اور بابر اعظم کے نام شامل ہیں۔سابق کپتان شعیب ملک کا نام سینٹرل کنٹریکٹ فہرست میں شامل نہیں ہے تاہم پی سی بی حکام شعیب ملک کے نام پر غور کررہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی