یورپی منڈیوں میں گندم کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا
پیرس (این این آئی)یورپی منڈیوں میں گندم کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ، کاروباری سرگرمیوں کے دوران گندم کی قیمتوں میں 0.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یورو نیکسٹ کے گندم کے دسمبر میں ترسیل کے معاہدے 1.25 یورو کے اضافے سے 198.50 یورو فی ٹن میں طے پائے جبکہ اس سے قبل کاروباری سرگرمیوں کے دوران گندم کی قیمتیں 197 یورو فی ٹن ریکارڈ کی گئیں۔