رمضان میں 90کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی،ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز

رمضان میں 90کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی،ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)ایم ڈی یوٹیلٹی ا سٹورز کارپوریشن سلطان محمود نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں اب تک صارفین کو 90کروڑ روپے سے زائد کی سبسڈی فراہم کی جا چکی ہے ، ملک بھر کے 6ہزار یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا۔ ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹوز کارپوریشن سلطان محمود نے کہا کہ ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء خورد نوش کی بر وقت فراہمی یقینی بنا ئی جا رہی ہے ، رمضان المبارک میں اب تک یوٹیلٹی اسٹورز کی سیل 8ارب روپے رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء کا معیار عام مارکیٹ جیسا ہی ہے تاہم قیمتیں کم ہیں۔

مزید :

کامرس -