750روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15جولائی کو ہو گی

750روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15جولائی کو ہو گی

لاہور (کامرس رپورٹر) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیرا ہتمام 750روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15 جولائی کو ہو گی جو رواں سال کی 18ویں اور مجموعی طور پر63ویں قرعہ اندازی ہے۔ مرکز قومی بچت لاہور ریجن کے ترجمان نے اے پی پی کو بتا یا کہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 15لاکھ روپے کا ایک، دوسراانعام 5لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 9300روپے مالیت کے 1696 انعامات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کوئٹہ میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں کاروباری شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد شرکت کریں گے ۔انہوں نے بتا یا کہ اس موقع پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کا چناؤ کیا جائے گا۔

مزید : کامرس