ترکی ایبولا وائرس کی روک تھام کیلئے افریقی یونین کو ایک ملین ڈالر امداد فراہم کریگا

ترکی ایبولا وائرس کی روک تھام کیلئے افریقی یونین کو ایک ملین ڈالر امداد ...

استنبول (اے پی پی) ترکی ایبولا وائرس کی روک تھام کیلئے افریقی یونین کو ایک ملین ڈالر امداد فراہم کریگا۔ ترکی کی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکی ایبولا وائرس کے خلاف نبرد آزمائی کیلئے افریقی یونین کو ایک ملین ڈالر کی مدد فراہم کرے گا۔ افریقی یونین کی زیر نگرانی ایبولاوائرس کے خلاف حفاظتی پروگرام کے سلسلے میں ترکی کی جانب سے یہ امدادی رقم ایک سال کے عرصے میں فراہم کی جائیگی جسکی سالانہ رپورٹ ترکی کو بعدازاں پیش کی جائیگی۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...