سعودی عرب میں پراپرٹی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری

سعودی عرب میں پراپرٹی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری

جدہ (اے پی پی) سعودی عرب میں پراپرٹی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے اور بعض علاقوں میں قیمتوں میں 30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق رواں سال کے آغاز سے لے کر مئی تک پراپرٹی کے کاروبار میں 278 ارب ریال کے معاہدے کئے گئے۔ یہ شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 14 فیصد کم ہے۔ ماہرین کے مطابق پراپرٹی کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے جس کی وجہ سے کاروبار پر اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق طلب میں کمی کی وجہ سے بھی قیمتوں میں کمی آئی ہے جبکہ رمضان اور سکولوں کی چھٹیاں بھی اہم عوامل میں شامل ہیں۔

مزید : کامرس