عید کے موقع پر شالیمار اور نائٹ کوچ کے کرایوں میں 50 فیصد کمی

عید کے موقع پر شالیمار اور نائٹ کوچ کے کرایوں میں 50 فیصد کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(کامرس رپورٹر)عید کے موقع پر کراچی سے لاہور کے درمیان سفر کرنے والوں کے لئے شالیمار اور نائٹ کوچ نے کرایوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر کے تحت چلنے والی شالیمار اور نائٹ کوچ کی انتظا میہ نے عید کے موقع پر کراچی سے لاہور کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کے لئے کرایوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ جو لوگ نائٹ کوچ سے 17 اور 18 جولائی اور شالیمار سے 18 اور 19 جولائی کو سفر کریں گے ان کے لئے کرایوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے حکام کی جانب سے بھی عید کے موقع پر کرایوں میں کمی پر غور کیا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا ہے۔

مزید :

کامرس -