کاشتکار مکئی کی کاشت بذریعہ ڈرل کرنے کیلئے شرح بیج 12 تا 15 کلو گرام جبکہ کھیلیوں پر کاشت کیلئے شرح بیج 8 سے 10 کلو گرام فی ایکڑ رکھیں، محکمہ زراعت

کاشتکار مکئی کی کاشت بذریعہ ڈرل کرنے کیلئے شرح بیج 12 تا 15 کلو گرام جبکہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی/ اسلام آباد(آن لائن) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق کاشتکار مکئی کی کاشت بذریعہ ڈرل کرنے کیلئے شرح بیج 12 تا 15 کلو گرام جبکہ کھیلیوں پر کاشت کیلئے شرح بیج 8 سے 10 کلو گرام فی ایکڑ رکھیں۔ موسمی مکئی کے فی ایکڑ پودوں کی تعداد 26 سے 33 ہزار ہونا ضروری ہے جس کیلئے شرح بیج، بیج کے اُگاؤ، وزن اور طریقہ کاشت خاص اہمیت کے حامل عوامل ہیں۔ مکئی کی کاشت ہمیشہ سیدھی قطاروں میں کریں۔ بارانی علاقوں میں مکئی کی کاشت کیلئے جلدی کی جائے اور حالیہ بارشوں سے حاصل ہونے والے وتر کو استعمال کرتے ہوئے موسمی مکئی کی کاشت کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ محکمہ زراعت نے مکئی کی منظور شدہ اقسام ساہیوال 2002، اگیتی 2002، ایم ایم آر آئی ییلو، پرل ، ہائبرڈ ایف ایچ 810 اور یوسف والا ہائبرڈ عام کاشت کے لئے متعارف کروائی ہیں۔ کاشتکار ہمیشہ منظور شدہ اقسام کا بیج استعمال کریں۔ موسمی مکئی کی کاشت کیلئے درمیانی زرخیز زمین میں بوائی کے وقت دو بوری ڈی اے پی اور ڈیڑھ بوری پوٹاشیم سلیفٹ فی ایکڑ ڈالیں جبکہ بارانی علاقوں میں کھاد کی ساری مقدار یعنی ایک بوری ڈی اے پی، ایک بوری یوریا، آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ کے حساب سے بوقت کاشت ڈال دیں۔
مکئی کی کاشت کیلئے بھاری میرا زرخیز زمین بہتر پیداوار دیتی ہے۔

مزید :

کامرس -