سعودی حکومت کا مقامی بینکوں کو 15 ارب ریال مالیت کے بانڈز بیچنے کا اعلان

سعودی حکومت کا مقامی بینکوں کو 15 ارب ریال مالیت کے بانڈز بیچنے کا اعلان

جدہ (اے پی پی) سعودی عرب کی حکومت نے مقامی بینکوں کو 15 ارب ریال مالیت کے بانڈز بیچنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ بجٹ خسارے کے باعث کیا گیا ہے ۔ سعودی ماہرین معاشیات نے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مالیاتی مارکیٹ میں اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ سعودی عرب نے آخری بانڈ 2007ء میں جاری کئے تھے۔ ماہرین کے مطابق آنے والے دنوں میں حکومت کی جانب سے بینکوں سے قرضے لینے میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔

اور اسی تناظر میں یہ فیصلہ بہتر ثابت ہوگا۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...