بھاری میراذرخیز زمین کو مکئی کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں قرار

بھاری میراذرخیز زمین کو مکئی کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (بیورورپورٹ) ماہرین زراعت نے بھاری میراذرخیز زمین کو مکئی کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں قرار دے دیا ہے اورکہاہے کہ کاشتکار بارانی علاقوں میں مکئی مون سون شروع ہونے سے پہلے کاشت کریں تاکہ پودے جڑوں کانظام قائم اور مون سون کی بارشوں کا صحیح فائدہ اٹھا سکیں۔ ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام ساہیوال 2002، اگیتی 2002، ایم ایم آر آئی ییلو، پرل، ہائبرڈ ایف ایچ 810 اور یوسف والا ہائبرڈ اقسام کاشت کریں۔ انہوں نے کہاکہ مکئی کی کاشت سنگل روکاٹن ڈرل سے سوا دو سے اڑھائی فٹ کے فاصلے پر کی جائے اور شرح بیج ڈرل سے کاشت کیلئے 12سے 15کلوگرام اور کھیلیوں پر کاشت کیلئے 8سے 10کلوگرام فی ایکڑ رکھی جائے۔انہوں نے کہاکہ شرح بیج کا انحصار بیج کے اگاؤ، بیج کے وزن اور طریقہ کاشت پر ہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار درمیانی زمین میں بوائی کے وقت دو بوری ڈی اے پی اور ڈیڑھ بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ ڈالیں جبکہ بارانی علاقوں میں ساری کھاد ایک بوری ڈی اے پی، ایک بوری یوریا اور آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ بوقت کاشت ہی ڈال دیں۔ انہوں نے کہاکہ موسمی مکئی کیلئے پودوں کی تعداد 26سے 33ہزار فی ایکڑ رکھی اور کاشت ہمیشہ سیدھی قطاروں میں کی جائے ۔

مزید :

کامرس -