سردار عبدالقیوم خان سپرد خاک ، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت ، فوجی دستوں کی سلامی

سردار عبدالقیوم خان سپرد خاک ، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت ، فوجی ...
 سردار عبدالقیوم خان سپرد خاک ، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت ، فوجی دستوں کی سلامی

دھیر کوٹ ( اے این این )عظیم کشمیری رہنماء بابائے سیاست ،سابق صدر و وزیراعظم آزادکشمیر مجاہداول سردارمحمدعبدالقیوم خان کو ہزاروں عقیدت مندوں کی موجودگی میں سپردخاک کردیاگیا، اس موقع پاک آرمی کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی اور آرمی چیف کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ فضا سوگوار رہی ،آزادکشمیر اور باالخصوص تحصیل دھیرکوٹ میں تمام سرکاری ،نیم سرکاری ادارے ،تحصیل دھیرکوٹ کے بڑے بازار بندرہے۔ ہزاروں افراد کی نمازجنازہ میں شرکت ،ہرآنکھ اشکبار رہی ،رقت آمیز مناظر ،مجاہداول کے آخری دیدار کیلئے لوگ بے تاب رہے۔ ان کی نمازجنازہ آبائی گاؤں غازی آباد میں اداکی گئی جس میں بڑی تعداد میں آزادکشمیر اور پاکستان بھر سے لوگوں نے شرکت کی۔علی الصبح سے لوگ قافلوں کی صورت میں غازی آباد پہنچناشروع ہوگئے تھے ۔

آزادکشمیرکی تاریخ میں مجاہداول کا سب سے بڑاجنازہ تھا ،دھیرکوٹ سے لیکر جہالہ تک گاڑیوں کی لائن لگی ہوئی تھی، رش کے باعث 4مرتبہ نمازجنازہ ادائیگی کرنا پڑی۔شدید موسم کے باوجود آزادکشمیر سے بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے ۔نمازجنازہ میں سیاسی ،مذہبی ،عسکری ،سماجی رہنماؤں، وکلاء ، صحافی ،تاجر اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی ۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، مسلم لیگ ن آزادکشمیرکے صدر راجہ فاروق حیدر خان، جماعت اسلامی آزادکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی ،قائمقام صدر سردار غلام صادق، محسن بلال، جموں وکشمیر پیپلزپارٹی کے سردار خالد ابراہیم، راجہ عبدالقیوم، نسیم سرفراز، راجہ ساجد صدارتی مشیر، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا امتیاز عباسی، ریٹائرڈ جنرل عزیز،بازل نقوی، نورین عارف، ملک نواز،راجہ نصیر ،خواجہ فاروق،،طارق فاروق،مرتضی گیلانی ،چیف جسٹس ہائی کورٹ مصطفی مغل، جسٹس ابراہیم ضیاء ۔ آفتاب علوی ،راجہ افتخارایوب، میجر لطیف خلیق، راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ، راجہ مبشر اعجاز، ، شوکت جاوید میر، سمیت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر غربی باغ کے بازار بندرہے، تاجروں نے بازار بندکرکے بھرپورشرکت کی ۔رات گئے میت بڑے قافلے کے ساتھ غازی آباد پہنچی جہاں پر ہزاروں عقیدت مندمیت کے دیدار کیلئے جمع ہوگئے تھے ،مجاہد اول کے ساتھی آپس میں گلے لگ کر روروتے رہے ۔ خواتین کی بڑی تعداد بھی موجودتھی ۔آخری آرام گاہ مجاہد اول ہاؤس کے نزدیک بنائی گئی جہاں پہلے ہی جگہ کشادہ کرکے انتظام کردیاگیاتھا۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...