عمران خان کو دھرنے اور سونامی کا لفظ استعمال کرنے سے منع کیا تھا، طارق جمیل

عمران خان کو دھرنے اور سونامی کا لفظ استعمال کرنے سے منع کیا تھا، طارق جمیل

اسلام آباد (آئی این پی) مذہبی سکالر عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ میں نے عمران خان کو دھرنا دینے سے منع کیا تھا، انہیں کہا تھا کہ سیاسی گروپس ایک دوسرے پر بہتان لگا رہے ہیں، آپ اپنے صوبے کو بہتر بنانے کی کوشش کریں، یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ سیاست کیلئے سونامی کا نام استعمال نہ کریں، یہ تباہی کا نام ہے۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ نے عمران خان کو جھوٹ اور بہتان سے متعلق دینی تعلیمات میں سنگینی کا احساس دلایا تھا کہ سیاسی گروپس ایک دوسرے پر بہتان لگا رہے ہیں، ہمارے نبی پاک ؐ نے تو کبھی بھی مخالفین کے بارے میں منفی باتیں نہیں کیں اور انہیں کہا کہ ہماری ساری سیاسی طاقت منفی باتیں کرنے پر لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب عمران خان نے دھرنے کا ارادہ کیا تو میں نے کہا تھا کہ دھرنا نہ دیں آپ اپنے صوبے کو بہتر بنانے کی کوشش کریں لیکن وہ اس سے بہت آگے جا چکے تھے ۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میں نے عمران خان کو یہ بھی کہا تھا کہ سونامی کا نام استعمال نہ کریں، سونامی تباہی کا نام ہے۔

طارق جمیل

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...