شہباز شریف کی سری لنکا کیخلاف پہلا ون ڈے میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

شہباز شریف کی سری لنکا کیخلاف پہلا ون ڈے میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو ...

لاہور( نمائندہ خصوصی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سری لنکا کے خلاف پہلا ون ڈے میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباددی ہے۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ، کھلاڑیوں او رمینجمنٹ کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے کرکٹرز نے پہلے ون ڈے میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے سری لنکا کو شکست دی ہے ، بلاشبہ سری لنکا کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی پہلے ون ڈے میں شاندار کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اگلے ون ڈے میچوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور ٹیسٹ سیریز کی طرح ون ڈے سیریز بھی جیتے گی۔

مبارکباد

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...