پارٹی میں کسی صورت مالی بد عنوانی برداشت نہیں کی جائے گی، چو دھر ی سرور

پارٹی میں کسی صورت مالی بد عنوانی برداشت نہیں کی جائے گی، چو دھر ی سرور

لاہور( وقائع نگار )تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چو دھر ی محمد سرور نے پارٹی میں مالی کرپشن اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کے لئے چوہدری محمدیعقوب کی سربراہی میں تین رکنی ’’ایتھکس‘‘کمیٹی قائم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی میں کسی بھی صورت مالی بد عنوانی برداشت نہیں کی جائے گی اور بلدیاتی انتخابات میں کسی بھی مالیاتی ادارے کے نا دہندہ شخص کو ٹکٹ نہیں دیں گے۔ پنجاب حکومت (ن) لیگ کے ہارے لوگوں کو بھی ترقیاتی فنڈز دے کر سب سے بڑی دھاندلی کا آغاز کر رہی ہے الیکشن کمیشن کو اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے ۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خیبر پختوانخواہ کی حکومت نے دو وزراء کو ہتھکڑیاں لگوائیں اور ثابت کردیا کہ شفاف احتساب ہر صورت ہوگا۔ تحریک انصاف میں کسی نے بھی قرضہ معاف نہیں کرایا ہمارا دامن صاف ہے ۔ بلدیاتی انتخابات کے لئے درخواستوں کی وصولی 25جولائی تک ہو گی ۔20اگست کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی ۔ وہ ہفتہ کے روز تحریک انصاف کے ضلعی آرگنائزرز کنونشن کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی آرگنائزر محمد سبطین خان ،عمر سرفراز چیمہ،اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید، پنجاب شعبہ خواتین کی صدر سلونی بخاری‘آئی ایس ایف پنجاب کے صدر وقاص افتخار بٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پارٹی میں ڈسپلن کی خلاف ورزی اور مالی بدعنوانی پر سخت ایکشن کے لئے چوہدری محمد یعقوب ‘بریگیڈئیر (ر) ممتاز کاہلوں اور حامد زمان پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنائی ہے جو کسی بھی درخواست پر سات روز میں فیصلہ کرنے اور ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی پابند ہو گی ۔

چو دھر ی سرور

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...