پاکستان سمیت دنیا بھر میں آبادی کا عالمی دن منایا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آبادی کا عالمی دن منایا گیا

لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آبادی کا عالمی دن منایا گیا۔ بڑھتی ہوئی آبادی نے حکومتوں اور عوام کیلئے کئی چیلنج پیدا کیے ۔ہر سال گیارہ مئی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں آبادی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیاں، خوراک، انفرا اسٹرکچر اور دیگر مسائل سے متعلق شعور بیدار کرنا ہے۔ آبادی میں اضافے کے باعث شہروں میں تعلیم، صحت جیسی بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے۔ایک اندازے کے مطابق پاکستان کی آبادی ساڑے اٹھارہ کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔ پاکستان میں وسائل کی کمی کی وجہ سے آبادی کا چالیس فیصد غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی گزارے پر مجبور ہے۔ زیادہ تر مسائل کی بنیادی وجہ آبادی میں اضافہ ہی قرار دیا جاتا ہے۔اقوام متحدہ کے پاپولیشن ڈویژن نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سال دو ہزار پچاس تک پاکستان کی آبادی دگنی ہو جائے گی۔ مسائل پر قابو پر پانے کیلئے آبادی کو کنٹرول کرنا ہوگا۔

مزید : صفحہ آخر