عبدالقیوم تاریخ حریت کا وہ باب تھے جس کا سرنامہ ان کی ذات تھی،رفیق تارڑ

عبدالقیوم تاریخ حریت کا وہ باب تھے جس کا سرنامہ ان کی ذات تھی،رفیق تارڑ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سردار عبدالقیوم خان کا شمار تحریک آزادئ کشمیر کے بانیوں میں ہوتا تھا، آپ نے پوری زندگی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے وقف کررکھی تھی ۔سردار عبدالقیوم خان کی رحلت سے تاریخ حریت کا ایک ایسا باب ختم ہوا ہے جس کا سرنامہ اور پہچان خود ان کی محترم ذات تھی۔ ان خیالات کا اظہار تحریک پاکستان کے مخلص کارکن ،سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ نے سردار عبدالقیوم خان کی وفات پر اپنے ایک تعزیتی بیان میں کیا۔محمد رفیق تارڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے مجھے یہ جان کر دلی دکھ ہوا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے عظیم مجاہد سردار عبدالقیوم خان جنہیں بجا طور پر مجاہد اول کہا جاتا تھا‘ ہم سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے جدا ہو گئے ہیں۔ دعا کرتے ہیں کہ رب کریم‘ مرحوم کے درجات میں بلندی عطا فرمائے۔

رفیق تارڑ

مزید : صفحہ آخر