پوزیشن ہولڈر طلبہ کا ہیڈل برگ یونیورسٹی کا دورہ‘ علامہ اقبال کی رہائش گاہ بھی دیکھی

پوزیشن ہولڈر طلبہ کا ہیڈل برگ یونیورسٹی کا دورہ‘ علامہ اقبال کی رہائش گاہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی )وزیراعلیٰ پنجاب پروگرام کے تحت ملک بھر سے پوزیشن ہولڈر طلبہ نے جرمنی کی تاریخی ہیڈل برگ یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ برلن کے نواح میں ہیڈل برگ کو اس لئے تاریخی حیثیت حاصل ہے کہ علامہ اقبال نے جرمنی میں فلسفہ میں ڈاکٹریٹ کے دوران ہیڈل برگ کے قصبہ میں قیام کیا تھا۔ پاکستانی پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے وفد نے بطور خاص ہیڈل برگ میں علامہ اقبال کے قدیم گھر کا دورہ کیا جہاں یادگاری تختی پر برصغیر کے عظیم فلسفی اور شاعر کے قیام کی تواریخ درج ہیں۔ پوزیشن ہولڈر طلبہ کاجرمنی کی معروف درس گاہ پہنچنے پر ڈائریکٹر پبلک افیئرز اور دیگر حکام نے استقبال کیا۔ پاکستانی وفد نے ہیڈل برگ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا جہاں انہیں جرمن اساتذہ اور طالب علموں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کا موقع بھی ملا۔ جرمن اساتذہ اور طلبہ نے پوزیشن ہولڈر طلبہ کے لئے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی طرف سے غیرملکی دورے کا اہتمام کرنے پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور اسے قابل تقلید اقدام قرار دیا۔ فرینکفرٹ کے قونصلیٹ جنرل نے بعدازاں پاکستانی پوزیشن ہولڈر طلبہ کے اعزاز میں عشایئے کی پروقار تقریب کا انعقادکیا۔ تقریب میں پہنچنے پر جرمنی میں پاکستانی سفارتی حکا م نے پوزیشن ہولڈر طلبہ کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور انہیں دنیا بھر میں پاکستان کے علمی سفیر قرار دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوزیشن ہولڈر طلبہ نے کہا کہ جرمنی میں علامہ اقبال سے منسوب ہیڈل برگ جیسی تاریخی درسگاہ کا دورہ خوشگوار تجربہ ہے۔
دورہ

مزید :

صفحہ آخر -