نوازشریف اور نریندر مودی کی ملاقات صرف فوٹو سیشن تھا، اعجازچوہدری

نوازشریف اور نریندر مودی کی ملاقات صرف فوٹو سیشن تھا، اعجازچوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے پولٹیکل ایڈوائزر اعجازاحمدچوہدری نے پارٹی آفس میں پی پی 154 کی مختلف یونین کونسل میں چیئرمین اوروائس چیئرمین کے امیدواران کے مشاورتی اجلاس سے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف اور نریندرمودی کی ناکام ملاقات پاکستانی قوم کے لئے شرمندگی کا باعث ہے ، مشترکہ اعلامیے میں پاکستانی قوم مظلوم ہونے کی بجائے ظلم کے کٹہرے میں کھڑ ی ہے جبکہ بھارتی مجرم ہونے کی بجائے منصف کی کرسی میں بیٹھایا دکھائی دیتا ہے ،جس انداز میں پاکستان کے وزیراعظم سے ملاقات کی اور بھارتی وزیراعظم نوازشریف کو خوش آمدید کہنے کے لئے دروازے تک نہیںآئے ، یہ پاکستانی قوم کی توہین ہے ، مشترکہ اعلامیہ میں کشمیر ، سمجھوتہ ایکسپریس، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ، را کی پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت، بلوچستان اور کراچی میں اسلحہ کی فراہمی اور را کا ملک میں دہشتگردی کا باعث بننا ، اس کا ذکر تک نہیں، نوازشریف میں اتنی بھی جرات نہیں کہ وہ بھارتی وزیراعظم کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالتے ، ایسا لگ رہا تھا کہ نوازشریف بھارتی وزیراعظم کے سامنے بھیگی بلی بنے ہوئے تھے، نوازشریف کی ملاقات صرف فوٹو سیشن تھا، انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو ملکی مفادات نہیں بلکہ اپنے ذاتی مفادات عزیز ہیں، تحریک انصاف یونین کونسل میں مضبوط پینل کھڑے کرے گی جس کے لئے ابتدائی مشاورت مکمل کر لی ہے ، امیدواران کو میرٹ پر ٹکٹ جاری کریں گے اور انشاء اللہ تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، اجلاس میں نعیم الحق، حضرات گل خان، سردارساجد جوئیہ ، فیاض بھٹی، عارف ککوسمیت بڑی تعداد میں کارکنان اورخواہش مند امیدواران نے شرکت کی، اعجازاحمدچوہدری نے آج پی پی 153 کی یونین کونسلز کے چیئرمین اوروائس چیئرمین کے امیدواروں کے مشاورتی اجلاسوں کا آغاز کریں گے،
اعجازاحمدچوہدری

مزید :

صفحہ آخر -