گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں‘ 216 تاجروں پر مقدمے درج‘ 232 گرفتار

گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں‘ 216 تاجروں پر مقدمے درج‘ 232 گرفتار

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں گرانفروشوں‘ ذخیرہ اندوزوں اورناپ تول میں گھپلے کرنے والوں کے خلاف مہم جاری ہے۔ صوبہ بھر میں 1525 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے9404دکانوں اور مارکیٹوں پر چھاپے مارے۔ 1546 دکانداروں اور تاجروں کو گرانفروشی اور دیگر غیرقانونی اقدامات کا مرتکب پایا گیا۔ 216دکانداروں اور تاجروں کے خلاف مقدمات کر کے232 کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 15لاکھ2ہزار 400 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اوزان و پیمائش میں گھپلوں کا سدباب کرنے کے لئے 2015 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ 218تاجروں اور دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ صوبہ بھر کے رمضان بازاروں میں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر 52 روپے کے امدادی نرخ پر 514872 کلوگرام چینی فراہم کی گئی۔ رمضان بازاروں میں 310 روپے کے امدادی نرخ پر 10کلو آٹا کے 96684 تھیلے فروخت کئے گئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 330 روپے کے امدادی نرخ پر 10کلو آٹا کے 8718بیگ اور 660 روپے کے امدادی نرخ پر 20کلو آٹا کے 100032 بیگ فراہم کئے گئے۔ 230 روپے کے امدادی نرخ پر رمضان بازاروں میں 158512کلوگرام چکن فروخت کیا گیا۔ صوبہ بھر کے 1791 مدنی دسترخوانوں پر گزشتہ روز حکومت اور مخیرحضرات کے اشتراک سے 176761 افراد نے روزہ افطار کیا۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...