ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا

ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا

لاہور(وقائع نگار )صو بائی دارلحکو مت سمیت ملک کے دیگر حصوں میں گزشتہ روز ہلکی بارش کے باعث موسم میں خوشگوار تبدیلی آئی اور تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں78 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔گزشتہ روزاسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ارد گرد کے علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ محکمہ مو سمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصو ں میں مو سم خشک رہے گا جبکہ ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی رہے گی گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت موہنجوداڑو ، روہڑی اور سبی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دالبندین ، شہید بینظیر آباد 44 ، لاڑکانہ ، سکھر ، دادو ، نوکنڈی 43 ، تربت اور رحیم یار خان میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موسم

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...