ملک میں کرپشن کی سزا موت ہونی چاہئے،ممتاز علی بھٹو

ملک میں کرپشن کی سزا موت ہونی چاہئے،ممتاز علی بھٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سابق وزیراعلیٰ وگورنر سندھ سردار ممتاز علی خان بھٹو نے ہفتہ کو اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن کی سزا موت ہونی چاہیے تب جاکر ملک میں ترقی وخوشحالی آئے گی،اس لیے ملک کو ایک ایسی شخصیت اور نظام کی ضرورت ہے جو کرپشن ،جرائم سمیت تمام برائیوں کے طوفان میں گھرے ہوئے ملک کی کشتی کو کنارے لگائے ،ایک سوال کے جواب میں ممتاز بھٹو نے کہا کہ ادھر ہم ادھر تم کے فارمولے پر ملک کو چلایا جارہا ہے،زرداری نے رائے ونڈ میں 72 طعام مفت میں نہیں کھائے تھے اور وہاں سے ہی ادھر ہم ادھر تم کے حساب کتاب سے مفاہمت کی شروعات کی گئی تھی اس کے نتیجے میں ملک باالخصوص سند ھ تباہ اور برباد ہوگء تھے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قائم علی شاہ کو اس لئیے کرسی پر بیٹھایا گیا ہے کہ یہ صرف ٹھپے مارتا ہے باقی حکومتی کاروبار زرداری اور اس کے نوکر چلاتے ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...