پنجاب میں بلدیاتی الیکشن، قانون میں بڑا ابہام سامنے آ گیا

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن، قانون میں بڑا ابہام سامنے آ گیا

لاہور ( این این آئی) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی ہوں گے یا غیر جماعتی ،قانون میں کچھ درج نہیں، الیکشن کمیشن نے ابہام دور کرنے کیلئے صوبائی حکومت سے رابطہ کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے قانون میں ابہام ہے صوبے میں بلدیاتی انتخابات جماعتی ہوں گے یا غیر جماعتی اس حوالے سے قانون میں کچھ درج نہیں۔ الیکشن کمیشن نے قانونی ابہام دور کرنے کیلئے صوبائی حکومت سے رابطہ کر لیا ہے۔ پنجاب حکومت سے کہا گیا ہے کہ قانون میں ترمیم کر کے وضاحت کی جائے کہ 20ستمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونگے یا پھر غیر جماعتی الیکشن کرائے جائیں گے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...