دیگر ممالک کو جنگوں میں الجھائے رکھنا ہوگا، پوری دنیا کو فتح کئے بغیر امریکہ کا وجود خطرے میں ہے :پینٹا گان

دیگر ممالک کو جنگوں میں الجھائے رکھنا ہوگا، پوری دنیا کو فتح کئے بغیر امریکہ ...

 واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک،اے این)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے فوجی حکمت عملی سے متعلق دستاویزات جاری کی ہیں جن میں کہا گیاہے کہ پوری دنیا کو فتح کئے بغیر امریکہ کا وجود خطرے میں ہے،اپنی بقاء کے لئے دوسرے ملکوں کو جنگوں میں الجھا کر رکھنا ہو گا،امریکہ واحد سپر پاور نہ رہے تو ہم سب چلتی پھرتی لاشیں ہیں،امریکہ کے لئے روس سب سے بڑا خطرہ ہے،کرغزستان سمیت11ملکوں میں حکومتوں کا تختہ الٹنے کے لئے کام جاری ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے نیشنل ملٹری سٹریٹجی 2015ء کی دستاویزات جاری کی ہیں جن میں امریکی توجہ دہشتگردوں سے ریاستی عناصر کی جانب منتقل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور یہ کہا گیا ہے کہ ریاستی عناصر بین الاقوامی قوائد اور اطوار کے لئے شدید خطرہ ہیں۔دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ روس اور چین اگرچہ امریکہ پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے لیکن اس طرح کی ابھرتی ہوئی تبدیلی کی خواہشمند ریاستیں امریکہ کے لئے خطرہ ہیں جو اپنی پالیسیاں بنانے میں آزاد ہیں۔دستاویزات کا سب سے اہم نکتہ یہ ہے کہ خود مختار ممالک امریکہ کیلئے خطرہ ہیں ۔ان ممالک کی خود مختاری انہیں تبدیلی پر اکسا رہی ہے۔پینٹاگون کی رپورٹ کے مطابق سب سے نمایاں عالمی تبدیلی کے خواہشمند ممالک میں روس ٗچین ٗشمالی کوریا اور ایران شامل ہیں ۔سب سے پہلے مرکز نگاہ روس کو بنایاگیاہے ۔واشنگٹن چین کے ساتھ بحرالکاہل میں واقع جزیرے پر تنازع ہونے کے باوجود چین سے تعاون کا متمنی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اپنی بقاء کیلئے عالمی ممالک کو جنگوں میں الجھا کر رکھے ۔جنگوں اور فتح کے بغیر امریکہ کا وجود خطرے میں ہے ۔

روس کے ساتھ جنگ میں ہمارا مستقبل محفوظ ہے بصور ت دیگر وہ یورپی ممالک،کینیڈا ، آسٹریلیا ،یوکرین ٗجاپان کی طرح ہمارا ماتحت ہوجائے وگرنہ نئے قدامت پسندوں نے فیصلہ کیاہے کہ امریکیوں کے لیے یہ ناممکن ہے کہ وہ ایسے ملک کو برداشت کریں جو واشنگٹن کے لیے خطرہ ہو۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکہ پوری دنیا کو ہدایات دینے والی واحد طاقت نہیں بن سکتی تو یہی سمجھ لیں کہ ہم سب چلتی پھرتی لاشیں ہیں ۔ روس کا وجود سب سے بڑا خطرہ ہے ۔امریکہ فی الحال آرمینیا ٗکرغزستان ٗایکواڈور ٗوینزویلا ٗبولیویا ٗبرازیل اور ارجنٹینا کی حکومتوں کا تختہ الٹنے کے لئے کام کر رہا ہے۔

مزید : صفحہ اول /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...