تمام تصفیہ طلب معاملات طے کئے بغیر بھارت کیساتھ تعلقات میں پیشرفت ممکن نہیں

تمام تصفیہ طلب معاملات طے کئے بغیر بھارت کیساتھ تعلقات میں پیشرفت ممکن نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل رکن بنناپاکستان کی بڑیٰ کامیابی ہے،تمام تصفیہ طلب مسائل حل کئے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات میں پیش رفت ممکن نہیں، مودی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے سے ہمیں مسئلہ ہو تا ہے، ممبئی حملہ کیس سے متعلق دونوں ملکوں کے وکلاء جلد ملاقات کریں گے،پاک بھارت میں کشیدگی کم کرنے پر اتفاق ہو گیاہے، اس سے ترقی کا عمل تیز ہو گا۔ہفتہ کو پی ٹی وی سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 10دن بعد شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت ملی جو ایک بڑی کامیابی ہے، اس وجہ سے 10جولائی کا دن پاکستان کی تاریخ میں اہمیت اختیار کر گیا ہے اور اس دوران پاک بھارت وزراء اعظم کی ملاقات میں کشیدگی کو کم کرنے کا موقع بھی ملا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 13ماہ بعد بات چیت شروع ہوئی، اس ملاقات میں دونوں ملکوں کو کشیدگی کو کم کرنے کا موقع ملا اور پاک بھارت وزراء اعظم کی ملاقات میں ڈی جی رینجرز، بارڈرز سیکیورٹی فورسز اور ڈی جی ایم اوز کی ملاقات پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ اس موقع پر نواز شریف نے واضح طورپر کہا کہ تمام تصفیہ طلب مسائل حل کئے بغیر تعلقات میں پیش رفت ممکن نہیں۔

مزید :

صفحہ اول -