وزیراعظم کی زیر صدارت علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے موجودہ مسافر ٹرمینل بلڈنگ توسیعی منصوبے کا جائزہ اجلاس

وزیراعظم کی زیر صدارت علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے موجودہ مسافر ...

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کے موجودہ مسافر ٹرمینل بلڈنگ کو وسیع بنانے کے منصوبہ کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ہوا بازی شجاعت عظیم، سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اس کے کنسلٹنٹ نیسپاک کی جانب سے وزیراعظم کو توسیعی منصوبہ کی تفصیلات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے سول ایوی ایشن اور نیسپاککو ہدایت کی کہ وہ مختلف ڈیزائن تیار کرائیں تاکہ ان میں سے کسی ایک مناسب ڈیزائن کا انتخاب کیا جا سکے۔ وزیراعظم نے سی اے اے کو ہدایت کی کہ وہ کسی بڑی شہرت یافتہ فرم سے مجوزہ ڈیزائن تیار کرائیں۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو کہا کہ مالیاتی اور تکنیکی امور کے انتظامات بروقت مکمل کریں اور آئندہ اجلاس میں جامع تجاویز تیار کرکے آئیں۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...