کوئٹہ، لیاقت پارک کے قریب پانچ کلو وزنی ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ بنا دیا گیا

کوئٹہ، لیاقت پارک کے قریب پانچ کلو وزنی ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ بنا دیا گیا

کوئٹہ(آئی این پی)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے لیاقت پارک کے قریب سے پانچ کلو وزنی ریموٹ کنٹرول بم برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا گیا بم کی نشاندہی کرنیوالے پولیس سپاہی کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیدیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لیاقت پارک کے قریب پانچ کلو وزنی ریموٹ کنٹرول بم نامعلوم افراد کی طرف سے دہشت گردی کی غرض سے رکھا گیا تھا جس کی وہاں تعینات پولیس سپاہی کامران نے نشاندہی کی اور اسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا دریں اثناء ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی ہدایت پر بم کی نشاندہی کرنیوالے سپاہی کو پانچ ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیدیا گیا۔

مزید : صفحہ اول