طالبان سے مذاکرات میں بڑے مطالبات زیر بحث آئیں گے،افغان صدر

طالبان سے مذاکرات میں بڑے مطالبات زیر بحث آئیں گے،افغان صدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (اے این این)افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے کہاہے کہ طالبان کے ساتھ آئندہ مذاکرات میں اعتماد سازی اور بڑے مطالبات زیر بحث آئیں گے ۔ان خیالات کا ااظہار انہوں نے ہفتہ کے روز سیاسی ماہرین ٗتجزیہ کاروں اور صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اشرف غنی نے کہاکہ امن عمل قیادت اور افغانستان کیلئے قابل قبول ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ مذاکرات میں خواتین کو بھی شامل کیاجائے گا ۔افغان صدر نے کہاکہ ڈیورنڈ لائن پر بات چیت ان مذاکرات کا حصہ نہیں ہوگی ۔افغانستان میں عمل پورے خطے کیلئے فائدہ مند ہوگا ۔ایک دوسری رپورٹ کے مطابق افغانستان کے حکومتی وفد نے پاکستان میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کے اگلے روز افغانستان کے چیف ایگزیکٹو کو مذاکرات سے متعلق بریفنگ دی ۔وفد نے امن مذاکرات کو مثبت قرار دے دیا ۔سابق صدر حامد کرزئی نے بھی طالبان کے ساتھ ہونے والے براہ راست مذاکرات کو افغانستان میں قیام امن کیلئے خوش آئند قرار دیا ۔

مزید :

صفحہ اول -