محکمہ تعلیم سندھ میں کروڑوں کی کرپشن میں ملوث 34 افسران کی فہرست نیب کے حوالے

محکمہ تعلیم سندھ میں کروڑوں کی کرپشن میں ملوث 34 افسران کی فہرست نیب کے حوالے

 کراچی (خصوصی رپورٹ) کراچی میں محکمہ تعلیم نے کروڑوں روپے کرپشن میں ملوث افسران کی فہرست تیار کر کے نیب کے حوالے کر دی۔ محکمہ تعلیم کی فہرست کے مطابق 34 اعلیٰ افسران کرپشن میں ملوث ہیں۔ اعلی افسران پر جعلی بھرتیاں اور پروجیکٹ میں کرپشن ثابت ہوئی تھی جس کے بعد ان کے نام نیب کے حوالے کئے گئے ہیں۔ محکمہ تعلیم میں بڑے پیمانے پر کرپشن کرنے والوں میں سابق ڈائریکٹر اسکولز کراچی کا بھی نام شامل کیا گیا ہے۔ ماہر تعلیم کا کہنا ہے کہ تعلیم کی بہتری کے لئے میرٹ پر لوگوں کو آگے لانا ہوگا۔ اس کے علاوہ سندھ بھر میں تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچانے میں بھی فہرست میں شامل افسران کو قصور وار ٹھرایا گیا ہے جس کے نتیجے میں سندھ بھر میں چار ہزار اسکول سندھ کرپشن کی نظر ہونے کے بعد بند کر دیئے گئے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق کرپٹ افسران نے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا جبکہ سابق وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کے دور میں دس ہزار سے زائد بھرتیاں کیں۔

فہرست حوالے

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...