ملک میں جاری توانائی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ،اسحاق ڈار

ملک میں جاری توانائی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ،اسحاق ...

 اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی بحران کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملک میں جاری توانائی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔ ہفتہ کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وزارت خزانہ اور اٹامک انرجی کمیشن کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کے ٹو اور کے تھری پاور پلانٹ کے مالی اور انتظامی امور پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں توانائی بحران کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور توانائی کے جاری تمام منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا

اسحاق ڈار

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...