کالعدم تنظیموں سے رابطوں پر حساس اداروں کا استاتذہ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

کالعدم تنظیموں سے رابطوں پر حساس اداروں کا استاتذہ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہور (شعیب بھٹی ) یونیورسٹیوں اور کالجوں کے اساتذہ کے کالعدم تنظیموں سے رابطے کا انکشاف پر حساس اداروں نے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔صوبے بھر میں موجود یونیورسٹیوں اور کالجوں میں اساتذہ اور طلباء کا کالعدم تنظیموں کے نیٹ ورک اور سہولت کا رو ں کے انکشاف پر حساس ادارے نے مذہبی رجحان رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی تیاری شروع کردی ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق صوبے بھر کے تعلیمی سرکاری و پرائیویٹ اداروں میں کالعدم تنظیموں سے را بطے کا انکشاف ہواہے ، جو ان کو مالی معاونت سمیت دیگر اہم ایشوز میں ان کی مدد کر رہے ہیں جس کے باعث حساس اداروں نے فیصلہ کیا گیا ہے کہ درس وتدریس سے وابستہ سرکاری و پرائیویٹ کالجز و یونیورسٹیز میں اساتذہ او ر طلبہ کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے اور وہاں موجود کالعدم تنظیموں کے نمائندوں اور کارکنوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ پنجا ب بھر میں وا قع جامعات اور انسٹیٹیوٹ میں کالعدم تنظیموں کے سرگرم نیٹ ورک کے انکشاف پر اس نیٹ ور ک میں کئی افرا د کا لعد م تنظیموں کے سہولت کا ر ہیں جس کے بعد حساس اداروں نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔حساس ادارے نے طالب علموں کا ذہن تبدیل کرنے میں اساتذہ کے ملوث ہونے سے متعلق تفتیش شروع کرتے ہوئے مذہبی رجحان کے حامل اساتذہ کی فہرست کی تیاری کا بھی آغاز کردیا ، جس کے بعد اساتذہ اور طالبعلموں کے خلاف کارروائیاں بھی جلد عمل میں لائی جائیں گی۔

کریک ڈاؤن

مزید :

صفحہ آخر -