گیسو رباڈا ڈیبیو میچ میں ہیٹ ٹرک کر نے والے دوسرے کر کٹر بن گئے

گیسو رباڈا ڈیبیو میچ میں ہیٹ ٹرک کر نے والے دوسرے کر کٹر بن گئے

میر پور(آئی این پی) جنوبی افریقا کے بولر کاگیسو رباڈا نے ایک روزہ کیریئر کے ڈیبیو میچ میں ہیٹ ٹرک اور 6 وکٹیں حاصل کرکے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔میرپور کے شیربنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 20 سالہ بولر نے ہیٹ ٹرک کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کیے اور ساتھ ہی بہترین کارکردگی پر انہیں مین آف دی میچ سے بھی نوازا گیا۔کاگیسو رباڈا نے ون ڈے ڈیبیو پر ہیٹ ٹرک کرکے دنیا کے دوسرے اور جنوبی افریقا کے پہلے بولر بننے کا اعزاز حاصل کیا اس سے قبل بنگلہ دیش کے بولر تیج السلام نے زمبابوے کے خلاف اپنے پہلے ہی میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ 20 سالہ بولر نے میچ میں 16 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کرکے ایک روزہ میچوں کی تاریخ کے ڈیبیو پر سب سے بہترین بولر بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا اور ساتھ ہی وہ ڈبیو میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے پروٹیز اور دنیا کے 11ویں بولر بھی بن گئے۔

جنوبی افریقا کے موجودہ بولنگ کوچ اور سابقہ فاسٹ بولر ایلن ڈونلڈ نے اپنے پہلے ایک روزہ میچ میں بھارت کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کیں تھی۔واضح رہے اس سے قبل ایک روزہ میچوں کے ڈیبیوزپر 60 کھلاڑی مین آف دی میچ حاصل کرچکے ہیں جن میں جنوبی افریقا کے ایلن ڈونلڈ، شان پولاک بھی شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...