حج آرگنائزر پیکیج کی 5فیصد پرفارمنس گارنٹی،کیش، بنک ،انشورنس گارنٹی اور پے آرڈر کی صورت میں بھی دے سکتے ہیں،ذرائع وزارت مذہبی امور

حج آرگنائزر پیکیج کی 5فیصد پرفارمنس گارنٹی،کیش، بنک ،انشورنس گارنٹی اور پے ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پرائیویٹ حج سکیم 2015ء حج آرگنائزر اپنے حج پیکج کی 5فیصد پرفارمنس گارنٹی،کیش بنک گارنٹی ،انشورنس گارنٹی اور پے آرڈر کی صورت میں بھی دے سکتے ہیں ذرائع وزارت مذہبی امور، سرکاری سرکلر اور ہوپ سرکلر کے بعد ابہام پایا جا رہا تھا کہ حج آرگنائزر پے آرڈر یا کیش بنک گارنٹی نہیں دے سکتے صرف انشورنس بنک گارنٹی دینا لازمی ہو گا کہا گیا ہے ایسا نہیں حج پیکج کی کل رقم بمعہ ٹکٹ کا 5فیصد نکال کر اس کا پے آرڈر ،کیش بنک گارنٹی یا انشورنس گارنٹی تیار کی جائے 17جولائی تک متعلقہ حاجی کیمپوں میں دیگر کاغذات کے ساتھ جمع کرا دی جائے ۔

وزارت مذہبی امور

مزید : صفحہ آخر