مسلم ٹاؤن ،تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نہر میں جا گری ، 5مزدور زخمی
لاہو ر(کرائم سیل )مسلم ٹاؤن کے علاقہ میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نہر میں جا گری ، 5مزدور زخمی ہو گئے، اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کیا ۔تفصیلا ت کے مطابق مسلم ٹاؤن کے علاقہ میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی انڈرپاس کے قریب نہر میں جا گری جس کے نتیجہ میں پانچ مزدور زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیاگیا جہاں دو کی حالت تشویشناک بیان کی جا تی ہے۔ رات گئے ٹرالی کو کرین کی مدد سے نکا ل لیا گیا۔