سلنڈر دھماکے سے 3افراد شدید زخمی ہو گئے، علاقے میں خوف وہراس

سلنڈر دھماکے سے 3افراد شدید زخمی ہو گئے، علاقے میں خوف وہراس
سلنڈر دھماکے سے 3افراد شدید زخمی ہو گئے، علاقے میں خوف وہراس

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہو ر(کرائم سیل ) شاہدرہ کے علاقے میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 3افراد شدید زخمی ہو گئے ،اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اورامدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو فوری پر طبی امداد کے لیے ایدھی ایمبولینس نے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس قدر زوردار تھا کہ علاقے میں خوف وہراس پھیل گیااور قریبی رہائش پذیر لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں سگیاں پل کے قریب گیس فلنگ کی دکان پر موجود سلنڈر اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دکان مالک عبدالسلام سمیت 3افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اورامدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال میں منتقل کر دیا جہاں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید : علاقائی