تشویشناک حالت میں ملنے والا شخص ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا

تشویشناک حالت میں ملنے والا شخص ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا

لاہور(کرائم سیل)فیکٹری ایریا کے علاقہ میں 29جون کو تشویشناک حالت میں ملنے والا 40سالہ شخص گزشتہ روز ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا ۔پولیس نے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔پولیس کے مطابق عبدالرزاق نامی شخص تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں مقامی افراد کو تشویشناک حالت میں سڑک کے کنارے پڑا ہوا ملا تھا جس پر انہوں نے ریسکیو 1122کو اطلاع دی جنہوں نے اسے میو ہسپتال میں منتقل کیا ،گزشتہ روز عبد الرزاق زندگی کی بازی ہار گیا ۔ پولیس نے متوفی کی نعش کو مردہ خانہ میں جمع کروا کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی