مانگا منڈی،دو بچوں کا باپ کرنٹ لگنے سے جاں بحق

مانگا منڈی،دو بچوں کا باپ کرنٹ لگنے سے جاں بحق

لاہور(کرائم سیل)مانگا منڈی کے علاقہ میں دو بچوں کا باپ کرنٹ لگنے سے جاں بحق، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعدلاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔بتایا گیا ہے کہ مانگا منڈی کے رہائشی امانت گھر میں روم کولر ٹھیک کررہا تھا کہ اچانک اسکا ہاتھ بجلی کی تاروں سے چھو گیا جس سے اس کو بجلی کا زور دار جھٹکا لگا اور وہ بری طرح جھلس گیا ۔شور کی آواز سن کر لواحقین اکھٹے ہوگئے اور اسے فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچایا جہاں وہ چند گھنٹوں کے بعد دم توڑ گیا ۔پولیس کے مطابق متوفی درزی کا تھا اتفاقیہ حادثہ تھا جسکی وجہ سے قانونی کارروائی نہیں کی گئی ،لاش کوورثا کے حوالے کردیا گیا۔

مزید : علاقائی