کوٹ لکھپت ،ریلوے لائن کراس کرتے سائیکل سوار نوجوان ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

کوٹ لکھپت ،ریلوے لائن کراس کرتے سائیکل سوار نوجوان ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)کوٹ لکھپت کے علاقہ میں تیس سالہ نامعلوم نوجوان ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیانوجوان نے خود کشی کی ہے یا کوئی اتفاقیہ حادثہ تھا پولیس مختلف پہلوؤں پرتفتیش کررہی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز سائیکل سوار نوجوان ریلوئے لائن ٹریک کراس کررہا تھا کہ اس دوران راہگیروں نے اسے ٹرین آنے سے آگاہ بھی کیا لیکن وہ اچانک ٹرین کے آگے آگیا جس کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا پولیس کے مطابق متوفی کی جیب سے صرف بجلی کا بل ملا ہے جسکی مدد سے اسکی شناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے متوفی حلیہ سے محنت کش معلوم ہوتا ہے ۔

مزید :

علاقائی -