نوسربازوں نے زہریلی اشیاء کھلا کر 2افراد کو ہلاک کردیا

نوسربازوں نے زہریلی اشیاء کھلا کر 2افراد کو ہلاک کردیا

لاہور(کرائم سیل ) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں نوسربازوں نے زہریلی اشیاء کھلا کر 2افراد کو ابدی نیند سلا دیا۔پولیس نے شناخت نہ ہونے پر دونوں افراد کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔پولیس کے مطابق گوالمنڈی اورلاری اڈا کے علاقہ سے مقامی افراد کو سڑک کے کنارے 40سالہ اور44سالہ ا شخاص کی نعشیں ملیں جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے شناخت نہ ہونے پر دونوں افراد کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔پولیس کے مطابق موت کی وجہ ظاہری طور پر زہریلی چیز کا استعمال معلو م ہوتی ہے البتہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہونگے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...