بجلی کی تار گرنے سے تین بچے زخمی ، لاکھوں کا سامان جل گیا

بجلی کی تار گرنے سے تین بچے زخمی ، لاکھوں کا سامان جل گیا

لاہور(کر ائم سیل) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں بجلی کی تار گرنے سے تین بچے زخمی جبکہ کئی گھروں کا لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا۔تفصیلا ت کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ جہانگیر پھاٹک کے قریب بجلی کی مین تار گرنے سے تین بچے عون ،ہادی اور احمد زخمی ہو گئے جن کو فوری طبی امداد کے لئے میو ہسپتال لا یا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے جبکہ متعدد گھروں میں آگ لگنے کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا ۔زخمی ہونے والے بچے ہادی کے والد تنویر نے بتایا کہ بجلی کی تاریں گھروں کے اوپر سے گزر رہی ہیں جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے ، اعلیٰ حکا م سے اپیل ہے کہ نئی تاریں لگا کر ہماری جان ومال کو تحفط فراہم کیا جا ئے ۔

مزید : علاقائی