لیا قت آ با د ، واسا کے ٹر ک نے 3سا لہ بچے کو کچل کر ہلا ک کر دیا

لیا قت آ با د ، واسا کے ٹر ک نے 3سا لہ بچے کو کچل کر ہلا ک کر دیا

لا ہور (کرائم سیل)لیا قت آ با د کے علا قے میں واسا کے ٹر ک نے 3سا لہ بچے کو ٹائروں تلے کچل کر ہلا ک کر دیا ۔بچے کی ہلا کت پر اہل علا قہ نے واسا کے خلا ف شد ید احتجا ج کیا اور فیروز پور روڈ کو مکمل طور پر بلاک کر دیا، بعد ازاں پولیس اور انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔پو لیس نے مقد مہ درج کر کے ٹر ک کوقبضے میں لے لیا جبکہ ڈرائیو ار مو قع سے فر ار ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق لیا قت آ با د کے علا قے اکبر شہید چو ک میں واسا کے ٹر ک نے 3سا لہ بچے قاسم کو کچل دیا ،بچے کی ہلا کت کی خبر سن کر درجنو ں افراد وہا ں جمع ہو گئے اور واسا کے خلا ف شد ید احتجا ج کیا ۔پو لیس نے ٹر ک کو قبضہ میں لیکر کا روائی کا آ غا ز کر دیا اور ملز م کی تلا ش شر وع کر دی ۔پولیس نے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے میں جمع کرا دیا ہے۔

مزید : علاقائی