ٹرانسپورٹ کرایوں کی اوور چارجنگ روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرلئے گئے

ٹرانسپورٹ کرایوں کی اوور چارجنگ روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرلئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار خصوصی) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ عید الفطر کے دنوں میں ٹرانسپورٹ کرایوں کی اوور چارجنگ روکنے کیلئے موٹر وہیکل ایگزامینر کے ہمراہ 2ٹریفک وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں جو آج سے چاند رات تک اوور چارجنگ کے خلاف انسدادی کارروائی یقینی بنائیں گے ۔سی ٹی او نے کہا کہ 13اور 15جولائی کو ہونے والے ڈرائیونگ ٹیسٹ بھی منسوخ کردئے گئے ہیں۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ ر مضان المبارک کے آخری عشرے میں ٹریفک کی روانی میں مزید بہتری ، شہریوں کی سہولت اور ٹرانسپورٹ کرایوں کی اوور چارجنگ روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -