آتشزدگی کے مختلف واقعات ، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا

آتشزدگی کے مختلف واقعات ، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں شہریوں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ذرائع کے مطابق فیروز پور روڈ پر دو جنرل سٹوروں میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی جس سے سٹوروں میں موجود سامان جل گیا جبکہ شاہدرہ کے علاقہ میں الیاس کے گھر میں آتشزدگی سے گھر کا سامان جل گیا ۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

مزید :

علاقائی -