کاہنہ، حساس ادارے کے ریٹائر ڈ ملازم کی بیٹی نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی

کاہنہ، حساس ادارے کے ریٹائر ڈ ملازم کی بیٹی نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر ...

لاہور (کرائم سیل )کاہنہ کے علاقہ حساس ادارے کے ر یٹائر ملا زم کی 20سا لہ بیٹی نے معمولی بات پر بھائی سے جھگڑ کر زہریلی گولیا ں کھا کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے لا ش قبضہ میں لے کر پو سٹ ما رٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق کاہنہ کے علاقہ جھلکے گاؤں کا رہائشی محمد بشیرحساس ادارے کا سا بق ملا زم تھا ۔ پو لیس کے مطا بق بشیر کی 20سالہ بیٹی نبیلہ کا اپنے بھا ئی سے معمولی بات پر جھگڑ ا ہوا جس پر نبیلہ نے دلبر داشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں جس سے اسکی حا لت غیر ہو گئی ، اسے فوری طبی امدا د کے لئے مقامی ہسپتا ل میں منتقل کیا گیا جہا ں ڈاکٹرو ں نے مو ت کی تصد یق کردی ۔پولیس کے مطابق متوفیہ غیر شادی شدہ اور آٹھ بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھی اور مقامی فیکٹری میں ملازمت کر تی تھی۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ میں جمع کر و ادی ہے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...