نواب ٹاؤن، ڈاکوؤں نے نئی کار چھین لی، بازیابی کیلئے بزرگ شہری تھانے کے چکر لگانے پر مجبور

نواب ٹاؤن، ڈاکوؤں نے نئی کار چھین لی، بازیابی کیلئے بزرگ شہری تھانے کے چکر ...
نواب ٹاؤن، ڈاکوؤں نے نئی کار چھین لی، بازیابی کیلئے بزرگ شہری تھانے کے چکر لگانے پر مجبور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)نواب ٹاؤن کے علاقہ میں نئی کار ڈکیتوں کے ہاتھوں چھینے جانے کے بعد بزرگ شہری کار کی بازیابی کے لئے تھانے کے چکر لگانے پر مجبور ہو گیا۔ کار میں ٹریکر بھی لگا ہوا ہے مگر تاحال بازیاب نہیں کی جا سکی ،متاثرہ شخص کی فریاد۔نمائندہ’’ پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی محمد ریاض احمد،ان کے بیٹے سرفراز احمد اور دیگر دوستوں نے بتایا کہ سرفراز احمد30جون کو اپنی کار نمبر LEB5374 میں کینال روڈ پر ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب سے جا رہا تھا کہ ایک کار اور موٹر سائیکل پر سوار 6ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر کار کو روک لیا اور اسے پچھلی سیٹ پر لٹا کر بھائی پھیرو تک لیجا کر چھوڑ دیا اور کار لے گئے۔انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے ہم نے تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ نمبر 826\15 بھی درج کروایا ہے اور گاڑی میں ٹریکر بھی لگا ہوا ہے لیکن پولیس اہلکاروں نے تاحال نہ تو گاڑی کو ٹریس کیا ہے اور نہ ہی کسی ملزم کوتلاش کر سکے ہیں جبکہ ہر روز تھانے کے چکر لگا لگا کر وہ تنگ آ گئے ہیں ۔پولیس حکام سے اپیل ہے کہ ان کی مدد کی جائے ۔ اس حوالے سے تھانہ نواب ٹاؤن میں رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ معا ملے کی تفتیش کی جا رہی ہے اورجلد ہی ملزموں کو ٹریس کر لیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -